22 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے مفسد ،مغرور ، متکبر اور ڈکٹیٹر رہنما کرنل قذافی کی حفاظت پر مامور 40 حسینائیں لاپتہ ہوگئی ہیں۔

ابنا: لیبیا کے مفسد ،مغرور ، متکبر اور ڈکٹیٹر رہنما کرنل قذافی کی حفاظت پر مامور 40 حسینائیں لاپتہ ہوگئی ہیں۔طرابلس پرانقلابیوں کے قبضے کے بعد قذافی اوران کی باڈی گارڈچالیس حسینائیں لاپتہ ہوگئیں۔ معمر قذافی کا 42 سالہ طویل ترین دورحکومت اور طرز حکمرانی آخری سانسیں لے رہاہے۔ انقلابیوں کا دعوی ہے کہ لیبیا کا نوے فیصد حصہ ان کے قبضے میں ہے۔ مگر طرابلس کے صدارتی محل اور اس کے مکینوں کی خبرکسی کو نہیں۔ متکبرانہ مزاج رکھنے والے معمر قذافی نہ صرف خود منظر نامے سے غائب ہیں بلکہ ان کی باڈی گارڈ 40 دو شیزاوٴں کا بھی کچھ اتا پتہ نہیں۔ قذافی کا شمار عیاش اور مفسد عرب رہنماؤں میں ہوتا ہے۔............ /169