ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق عراق کےمقدس شہرنجف میں واقع امیرالمومنین علیہ السلام کےمزارپر خاص اہتمام تھاجہاں دنیاکےمختلف ممالک سےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کےدلدادہ اظہارعقیدت کےلئےجمع ہوئےتھے۔عراق بالخصوص نجف اشرف میں سیکورٹی کاسخت انتظام تھا اورمومنین نےپوری رات عبادت ،تلاوت کلام پاک نیزعزاداری میں بسرکی۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شب قدر اور شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کے سلسلےمیں سب سےبڑےپروگرام مشہد ، قم ، اور تہران میں منعقد ہوئے۔موصولہ رپورٹوں کےمطابق مشہدمقدس اورقم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزندحضرت امام علی رضا علیہ السلام، اورحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کےمزار پرامیرالمومنین علیہ ا لسلام کی عزاداری اورشب قدرکےاعمال انجام پائےجبکہ تہران میں مختلف مساجد اورامامبارگاہوں سمیت حضرت شاہ عبدالعظیم علیہ السلام کے روضےاور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کےمزار پر شب قدراورعزاداری کےعظیم الشان پروگراموں کاانعقاد عمل میں آیا۔پورے ایران میں عوام نے رات بھرعبادت وعزاداری میں بسرکی اور ملک کاچپہ چپہ تلاوت قرآن اوردعاؤں کی دل نشین آوازوں سےمعطر رہا۔پاکستان اور ہندوستان سےموصولہ رپورٹوں کےمطابق ملک کےمختلف علاقوں میں واقع مساجد اورامام بارگاہوں میں شب قدرکےسلسلےمیں عبادت ودعا نیزشہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےسلسلےمیں مجالس برپاکی گئیں اورجلوس عزانکالےگئےجس سےعلماء نےخطاب کیا اور ماتمی دستوں نےسینہ زنی کی۔.............
/169