21 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پرانقلابیوں نے قبضہ کرلیا ہے شہر کے بعض حصوں میں لڑائی جاری ہے انقلابیوں نے قذافی کے دو بیٹوں سیف الاسلام اور محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: الجزیرہ اور العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پرانقلابیوں نے قبضہ کرلیا ہے شہر کے بعض حصوں میں لڑائی جاری ہے انقلابیوں نے قذافی کے دو بیٹوں سیف الاسلام اور محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیبیا میں انقلابیوں کے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے بعد بن غازی شہر میں جشن کاسماں ہے۔ شہر میں حزب اختلاف کے جھنڈے لہرادیے گئے ہیں اورخوشی میں ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔ قذافی کا دفاع کرنے والے فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں باب العزیزیہ کے قریب لڑائی جاری ہےبعض ذرائع کے مطابق انقلابیوں نے لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی  قذافی کو بھی گرفتار کرلیا ہے لیکن اس خبر کی ابھی انقلابیوں نے تصدیق نہیں کی ہے۔ .............

/169