ابنا: شدید بارش کے باوجود یہ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بارگاہ حضرت علی اصغر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں مقامی ماتمی سنگتوں اژرف عباس، انجمن مومنین حیدری، دستہ امامیہ اور سنگت مومنین بلتستان نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی، جلوس کے اختتام پر شرکاء کو افطاری دی گئی، ماتمی جلوس سے قبل انچولی میں مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں ممتاز عالم دین مولانا حامد حسین نے مولا علی کے فضائل و مصائب بیان کیے ، مجلس عزا میں مسعود برادران نے سوز خوانی کی جبکہ آغا ابو طالب نے سلام پیش کیا ۔ مجلس عزا میں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں و کارکنوں سمیت علاقہ بھر کے مومنین نے بڑی تعدا میں شرکت کی ۔
.............
/169