20 اگست 2011 - 19:30

شہادت امیر المومنین ،حجت خدا ،حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے عاشقان امام علی علیہ السلام نجف اشرف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

ابنا: عراق کے شہر مقدس نجف اشرف میں دنیا بھر سے لاکھوں عزاداران امام علی علیہ السلام قافلہ در قافلہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ،خاص بات یہ ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے کئی دنوںکی مسافت طے کرنے والے یہ عزداران امام مظلوم علیہ السلام پا برہنہ حرم امام علی علیہ السلام کی طرف اپنا سفر جا ری رکھے ہوئے ہیں جس کا مقصد حرم امام علی علیہ السلام میں پہنچ کر عزادرای کی رسومات ادا کر ناہے،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں شیعیان علی علیہ السلام نجف اشرف پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جہاں اکیس رمضان المبارک کو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت حجت خدا آقا امام زمان (عج) کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110