ابنا: عالمی قدس فاؤنڈیشن کے رکن معن بشور نے العالم کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس انتہائي اہم دن ہے کیونکہ جمعۃ الوداع کو یہ دنیا کے حریت پسندوں اور مسلمانوں کو اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ قدس کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور اس مقدس شہر کو صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد کرائيں۔
جمہوری محاذ فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن علی فیصل نے بھی کہا کہ عالمی یوم القدس پوری دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے اور اس کی حمایت پر زور دیں۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تین دہائیوں قبل قدس شریف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کا نام دیا۔
..........
/169