18 اگست 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے بارہ کلومیٹر دور تحصیل برمل کے علاقے شین ورسک میں ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈرون طیارےسے ایک مکان پر دو میزایل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
............

/169