ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سرحد کے قریب اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے4مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔ مصری سیکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے مصری سرحد کے قریب راکٹ فائرکئے جس کے نتیجے میں مصری پولیس کے 4 اہلکار موقع پر ہلاک اور2دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ غزہ کی پٹی کے قریب رفاح بارڈر پر کیا گیا۔ ادھر فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے حملے میں 13 فلسطینی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
...........
/169