17 اگست 2011 - 19:30

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ھم لوگ اپنے تمام وجود اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک مکتب اھل بیت علیہ السلام اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کرے نگے ، کہا : وہ لوگ جو اس خیال میں ہیں کہ کچھ پھٹے کاغذ کے ٹکڑے اور جھوٹے اشتہارات کے ذریعہ لوگوں کے اس عقائد کو ختم کر دینگے وہ غلط فہمی کے شکار ہیں ۔

ابنا: حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے حرم حضرت موصومہ (س) کے امام خمینی (رہ) شبستان میں ظہر و عصر کے نماز کے بعد اپنے تفسیر کے درس میں جوان نسل کو اسلامی انقلاب کا اھم اثاثہ جانا ہے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے حضرت نوح نبی (ع) کی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت نوح (ع) کی قوم ان کو کہتی تھی تم بھی ھمارے طرح ایک فرد ہو اور تم پر ایمان لانے والے کچھ بیوقوف اور بچہ ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : غریب نوجوان حضرت نوح پر ایمان لائے تھے اور یہ اس وقت ہوا کہ جب حضرت نوح کی قوم ان لوگوں کو جن کے پاس دولت ثروت نہی تھا ان کو بیوقوف و نادان جانتے تھے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے وضاحت کی : یہ دولتمند کہتے تھے ھم لوگوں کا کام پیغمبر سے مطابقت نہی رکھتا وہ حلال و حرام مال کے قانون پر پابند ہیں اگر ان پر ایمان لائے نگے تو ھم لوگوں کی لذتین ، عیش و نوش کو خطرہ ہے ، پیغمبروں پر ایمان نہ لانے کی دوسری دلیل یہ تھی کہ وہ کہتے تھے اگر پیغمبروں پر ایمان لائے نگے تو ھم لوگوں سے کہا جائے گا کہ آؤ نماز پڑھا جائے اس وقت غریبوں اور کمزوروں کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنی پڑےگی اور ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا پڑیگا ۔............

/169