16 اگست 2011 - 19:30

کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے دعوے جھٹے نکلے، کیماڑی سے گرفتار اور بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی قرار دیا جانے والا ملزم چند گھنٹوں میں رہا کر دیا گیا۔

ابنا: کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کیماڑی کے علاقے سے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ کمانڈر فضل حسین محسود کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا، ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے اس حوالے سے نہ صرف میڈیا کو ملزم کی تصاویر جاری کیں بلکہ ملزم کو بیت اللہ محسود کا انتہائی قریبی ساتھی بھی قرار دیا۔ لیکن حیران کن طور پر انتہائی خطرناک قرار دیا جانے والا یہ ملزم چند گھنٹوں بعد جوڈیشل مجسٹریٹ افضل روشن کی عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فضل حسین محسود پر غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا صرف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

............

/169