ابنا: تفصیلات کے مطابق اے ون سٹی روڈ کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے چوبیس سالہ جوان مہر داد سے موٹر سائیکل چھیننے ی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اس کے سینے میں گولی مار دی ، مہرداد شہید کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ پاسپورٹ آفس سے اپنے سسرال جا رہا تھا کہ راستہ میں دہشت گردوں کے گولی کا نشانہ بن گیا ، کراچی کے علاقہ اورنگی ٹائون سیکٹر گیارہ میںکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے آسف حسین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر شہید ہو گیا ، جبکہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں دہشت گردوں نے ایک اور شیعہ نوجوان آغا شیر علی کو شہید کر دیا ، آغا شیر علی شہید پیام ولایت فائونڈیشن کا سرگرم کارکن تھا، وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہوا تھا کہ سفاک دہشت گردوں نے اس پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا ۔
.............
/169