16 اگست 2011 - 19:30

افغانستان کے صوبے ارزگان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: حکام کے مطابق ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور روزہ افطار ہونے سے کچھ دیر پہلے پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کونسل کے ڈائریکٹر امان اللہ اوطاق کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔............

/169