16 اگست 2011 - 19:30

ایک امریکی ماہر نے بحرین اور شام کے بارے میں مغربی ممالک اور سعودی عرب کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مغربی ممالک کا اعتبار ختم ہوگیا ہے۔

ابنا: مشرق وسطی کےامور کے امریکی ماہررابرٹ بار نے بحرین اور شام کے بارے میں مغربی ممالک اور سعودی عرب کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مغربی ممالک کا اعتبار ختم ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نواز بعض وہابی شام میں علوی شیعوں کو مرتد سمجھتے ہیں اور انھیں شام کے اسلامی ملک پر حکومت کا اہل نہیں سمجھتے ہیں۔ اس نے سعودی عرب کی شام میں مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اپنے اقتدار کو بچآنے کے لئے بحرین اور دیگر ممالک میں مداخلت سے گریز نہیں کرتے ہیں۔اس نے کہا کہ سعودی عرب وہابی اور سنی حکومت ہ جبکہ شام کی حکومت ایران اور حزب اللہ  کے ساتھ متحد ہے۔ اس نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب شیعی اتحاد کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور ان کی امریکہ اور اسرائیل پشتپناہی کررہے ہیں۔............

/169