ابنا: کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی سینیٹر اور سابق امریکی صدارتی امیدوار جان مکین نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سِول اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ امریکہ کی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور سینیٹر جان مکین نے اچآنک ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو امریکی سینیٹر کی سرینگر میں کشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہرا سے ملاقات ہوئی اور بعد میں اس نے کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے ساتھ بھی تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کے ٹی پرنائیک اور کشمیر میں تعینات پندرہویں کور کے کمانڈر ایس اے حسنین بھی موجود تھے۔ایک سرکاری ترجمان نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے گورنر اور فوجی حکام کے ساتھ دو گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جان مکین اپوزیشن رہنما محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کریں گے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ علیٰحدگی پسند رہنماؤں سے بات چیت کریں گے یا نہیں۔واضح رہے گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ امریکی شخصیت نے کشمیر کا دورہ کیا ہے۔
............
/169