15 اگست 2011 - 19:30

نئی دہلی...بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے کوعدالتی تحویل میں لے کر 7 روز کے لئے تہار جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

ابنا: سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے اس لیے انہیں 7 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر تہار جیل بھیج دیاگیا ۔اناہزارے کو آج صبح امن احکامات کوتوڑنے اور بھوک ہڑتال کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔انا ہزار ے کے ساتھ ان کئی ساتھیوں کو بھی سات دن کے جوڈیشل ریمانڈپر بھیج دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر سے ان کے 1400 افراد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔کمشنر دلی پولیس بی کے گپتا کے مطابق انا ہزارے کو سیکشن 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ضمانت پر رہائی مل سکتی تھی۔
.............

/169