ابنا: کوئٹہ امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے جمعہ کے خطبہ کے دوران حضرت خدیجہ کبریٰ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی بی نے اپنی تمام مال و دولت اسلام کیلئے خرچ کی کہ دین اسلام اور رسول خدا (ص) کا اس وقت ساتھ دیا جب آپ ابتدائی اور دشوار گزار مراحل کو طے کررہے تھے اسلام کی تبلیغ میں رسول اللہ (ص) کے اخلاق کے علاوہ بی بی خدیجہ کا مال و دولت بھی موثررہا ہے۔
انھوں نے یوم آزادی کے مناسبت سے کہا کہ دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پاکستان میں - ایک نظریاتی اور الہی ملک ہونے کے باوجود - حکمرانوں کی دین سے دوری کی وجہ سے اب تک اسلام نافذ نہ ہوسکا جو کہ قابل صد افسوس ہے پاکستان آئے دن ترقی کی بجائے مزید خستہ حالی کی طرف جارہا ہے کرپشن ،رشوت اور دیگر اجتماعی جرائم عروج پر ہیں۔ وطن دوستی کے تقاضے کے مطابق پاکستان میں تقوائےٰ الہیٰ کے ذریعے تمام معاملات کو درست کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے طالب علموں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ تقویٰ کے حصول کو بھی اپنے لئے شیوہ راہ قرار دیں کیونکہ آئندہ کیلئے وطن عزیزکی تعمیر نو صحیح طرح سے ممکن بنائی جاسکے۔
............
/169