14 اگست 2011 - 19:30

ايران اور ترکي کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کي تازہ ترين صورتحال کے بارے ميں ايک دوسرے سے تبادلہ خيال کيا ہے-

ابنا: وزارت خارجہ کے پريس انفارميشن ڈيپارٹمنٹ کي رپورٹ کے مطابق وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اپنے ترک ہم منصب احمدي داود اوغلو سے اتوار کے روز ٹيلي فون پر بات چيت کي ہے-

اس بات ميں دونوں ملکوں کے وزرائے خآرجہ نے باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا اور علاقے کي تازہ ترين صورتحال کا جائزہ ليا-

ايران اورترکي کا شمار خطے کے اہم اور بااثر ملکوں ميں ہوتا ہے اور دونوں ممالک علاقائي تبديليوں کے حوالے سے مسلسل ايک دوسرے سے رابطے ميں رہتے ہيں۔
............

/169