14 اگست 2011 - 19:30

کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں گودام پردستی بم کے حملہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: عینی شاہدین کے مطابق گارڈن ایسٹ کے رہائشی علاقے میں واقع پان چھالیہ کے گودام پرایک شخص نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اہل محلہ کی طرف سے حملہ آور کا پیچھا کیا گیا تو وہ بھاگ کرموٹر سائیکل پر موجود اپنے ساتھی کے ساتھ فرارہوگیا۔گودام کے مالک حاجی غفار کے مطابق اسے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے چند روز قبل بھتے کی پرچی ملی تھی۔
............

/169