ابنا: آزاد کشمیر کے نامزد صدر سردار یعقوب اور وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی سربراہی میں کابینہ نے صدر زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔صدر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیاسی صورت حال ،صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔............
/169