14 اگست 2011 - 19:30

ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ چين نے ایبٹ آباد میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے کچھ دن بعد پاکستان کی اجازت سے امریکی تباہ شدہ اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کا معائنہ کیا۔

ابنا: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين نے ایبٹ آباد میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے کچھ دن بعد پاکستان کی اجازت سے امریکی تباہ شدہ  اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کا معائنہ کیا۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک چین کو رسائی دی اور چینی ماہرین کو اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کے ملبے کے معائنے کی اجازت دی۔اخبار کے مطابق چینی حکام نے ہیلے کاپٹر کی تصاویر اور سیمپلز بھی لئے۔جبکہ امریکہ نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ چین کو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔اخبار کے مطابق امریکی فوجیوں نے ایبٹ آباد میں تباہ شدہ امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے کو نابود کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی جہاز کا پچھلا حصہ سالم رہ گیا تھا ادھر پاکستان نے چینی انجینئروں کے معائنہ کی خبروں کی تردید کی ہے۔.............

/169