13 اگست 2011 - 19:30

يمن ميں سرکاري سيکورٹي فورس نے دارالحکومت صنعا کے قريب واقع ايک گاوں پر حملہ کرديا ہے-

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق يمن کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کي وفادار فوج نے ايک بار پھر ارحب گاوں پر بمباري کي ہے- اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاوں کے لوگوں نے يمني فوج کي بمباري سے نجات کي غرض سے فوري امداد کي اپيل کي ہے-

ارحب اور اسکے نواحي علاقوں پر ڈکٹيٹر کي حامي فوج کے بار بار کے حملوں کي وجہ سے ان علاقوں کے مکين جان بچانے کے لئے ديگر علاقوں کي جانب کوچ کرنے پر مجور ہوگئے ہيں-

دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ يمن کے صدارتي گارڈ کے متعدد اہلکار تعز شہر ميں انقلابيوں سے آملے ہيں- انقلابيوں سے آملنے والوں فوجيوں کي تعداد بيس بتائي جاتي ہے جن ميں متعدد افسران بھي شامل ہيں-

يمن کے عوام نے رواں سال جنوري سے عبداللہ صالح کي آمرانہ حکومت کے خلاف تحريک شروع کر رکھي ہے اور ڈکٹيٹر کي اقتدار سے غير مشروط عليحدگي کا مطالبہ کر رہے ہيں- آٹھ ماہ سے جاري عوام کي تحريک کے دوران سيکڑوں افراد جانبحق اور زخمي ہوئے ہيں۔
.............

/169