ابنا: مظاہرين ليبيا سميت دنيا کے بہت سے ملکوں کے خلاف امريکہ اور نيٹو کے فوجي حملے فوري طور پر بند کيے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرين نے امريکي صدر باراک اوباما سے مطالبہ کيا کہ وہ شمالي افريقا اور مشرق وسطي ميں فوري طور امريکي فوجي مہم جوئي ختم کرنے کا اعلان کريں-
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے درج تھے اور وہ بڑے پرجوش انداز ميں امريکہ کي جنگ پسندانہ پالسيوں کي مذمت ميں نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے مسلمان امريکي رہنما لوئس فراخان نے کہا کہ امريکہ اور نيٹو کا ليبيا پر حملہ اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام پورے افريقا پر حملے کے مترادف ہے- انہوں نے کہا کہ امريکہ اور نيٹو سيافاموں کےدفاع کے بہانے ليبيا ميں اپني پٹھو حکومت قائم کرنے کي کوشش کرر ہے ہيں-
لوئيس فراخان کاکہنا تھا کہ باراک اوباما امريکہ کے تمام گورے صدور کي نسبت کہيں زياد ڈکٹيٹ شدہ پاليسي پر عمل کر رہے ہيں۔
.............
/169