ابنا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گورنر پروان عبدالبشیر سالانگی کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ گورنر نے فون پر افغان ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 6 ہے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی ہیں۔ وزیرداخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 37 زخمی ہیں،گورنر نے بتایا کہ حملہ آور اس وقت گورنرہاوٴس میں گھسے جب وہاں سرکاری اجلاس ہورہا تھا۔گورنر کے مطابق حملہ آور عمارت کیاندر ہیں اور سیکیورٹی اہل کار ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ...............
/169