12 اگست 2011 - 19:30

ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ نے فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر کو ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دعوت نامہ پیش کر دیا۔

ابنا: ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ علی اکبر آقائی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کو فلسطینی تحریک انتفاضہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ڈاکٹر لاریجانی کا دعوت نامہ پیش کیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر نےتہران میں فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین، عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اسلامی ممالک کے اتحاد سے یہ مسئلہ اچھی طرح اور مسلمانوں کے مفاد میں حل ہوناچاہئے۔
تحریک انتفاضہ کی حمایت میں پانچویں عالمی کانفرنس پہلی اور دوسری اکتوبر کو تہران میں ہوگی۔
 
..............

/169