12 اگست 2011 - 19:30

تہران یونیورسٹیوں کے طلباء برطانوی حکومت کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو کچلنے کے خلاف برطانوی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

ابنا: تہران یونیورسٹیوں کے طلباء برطانوی حکومت کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو کچلنے کے خلاف برطانوی سفارتخانہ کے سامنے کل اتوار کے دن مظاہرہ کریں گے۔ طلباء اس مظاہرے میں برطانیہ کے محروم طبقات کی حمایت میں اور برطانوی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ سے برطانیہ میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی حکومت عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کررہی ہے برطانیہ میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
..............

/169