ابنا: واشنگٹن نے بيجنگ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کي وضاحت کرے کہ اسے طيارہ بردار بحري بيڑے کي ضرورت کيوں پيش آئي - امريکي دفتر خارجہ کي ترجمان وکٹوريہ نيولينڈ نے اس سوال کے جواب ميں کہ چين کے طيارہ بردار بحري بيڑے سے ليس ہوجانے سے علاقے ميں کشيد گي ميں اضافہ ہوگا يا نہيں کہاکہ اس سلسلے ميں چين جو بھي وضاحت کرے گا ہم اس کا خير مقدم کريں گے - امريکي دفتر خارجہ کي ترجمان نے کہا کہ چين اپنے فوجي ساز وسامان کے سلسلے ميں شفاف نہيں ہے-.......
/169