ابنا: اقوام متحدہ ميں شام کے سفير بشار جعفري نے پريس سے ٹي وي سے اپنے انٹرويو ميں کہا کہ برطانوي حکومت کو چاہئے کہ وہ شام کے داخلي معاملات ميں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے داخلي مسائل و مشکلات کو حل کرے اور مظاہرين کے مطالبات کا جواب دے -
اقوام متحدہ ميں شام کے سفير نے کہا کہ برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون ايک طرف لندن، برمنگھم اور برسٹل جيسے برطانوي شہروں ميں مظاہرے کرنےوالوں کو بلوائي قراردے رہے ہيں اوردوسري طرف شام ميں بدامني پھيلانےوالے جرائم پيشہ عناصر کو پرامن اور عام شہري کا عنوان دے رہے ہيں - اقوام متحدہ ميں شام کے سفير نے کہا کہ برطانوي حکومت کا يہ رويہ منافقانہ ہے اور يورپي حکومتوں کو چاہئے کہ وہ دوسرے ملکوں ميں آگ بھڑکانے کے بجائے اپنے گھروں کي آگ بجھائيں -
ياد رہے کہ برطانيہ کے سياہ فام جوان مارک ڈوگن کي ہلاکت کے بارے ميں ابتدائي تحقيقات سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوي پوليس نے اس کے سينے پر براہ راست گولي ماري تھي -
...........
/169