ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ نے برطانیہ میں جاری آشوب اور بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عاشورا اور الزہراء امن سکیورٹی دستوں کو لندن بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے لندن میں حکومت مخالف مظاہرین کو چور اور بلوائی قراردینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں جاری مظاہرے برطانوی حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف ہیں انھوں نے برطانوی حکومت کی طرف سے مظاہرین پر تشدد اور انھیں گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عوام برطانوی شہنشاہیت سے تنگ آچکے ہیں اور انھوں نے اب سڑکوں کا راستہ اختیار کیا ہے جبکہ برطانوی حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت انسانی حقوق کو وسیع پیمانے پر پامال کررہی ہے انھوں نے کہا کہ لندن میں 4 ملین اور 6 لاکھ کیمرے لگے ہوئے ہیں برطانوی حکومت چوروں کو کیوں نہیں گرفتار کرتی، میجر جنرل نقدی نے کہا کہ لوگ برطانوی حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ آچکے ہیں اور وہ برطانوی حکومت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور برطانوی حکومت مظاہرین کو کچلنے کے لئے انھیں چور اور بلوائی قراردے رہی ہے۔ انھوں نے عالمی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ برطانوی عوام کی مدد کریں اور انھیں برطانوی حکومت کے ظلم و ستم سے نجات دلائیں۔
............
/169