ابنا: پاکستاني فوج کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ جنرل اشفاق پرويز کياني کي صدارت ميں ہونے والے اعلي فوجي افسران کے اجلاس ميں کراچي ميں لاقانونيت اور ملکي معشيت پر پڑنے والے اسکے منفي اثرات پر گہري تشويش ظاہر کي گئي ہے- يہ پہلي بار ہے جب پاکستاني فوج نے کراچي ميں جاري بدامني اور جھڑپوں پر اپني تشويش کا اظہار کيا ہے- ادھر آزاد انساني حقوق کمیشن کے جاري کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوري سن دوہزار گيارہ سے اب تک سياسي اور لساني کشيدگي کے نتيجے ميں پاکستان ميں تقريبا آٹھ سو افراد مارے جاچکے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير داخلہ رحمان ملک نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت نے کراچي ميں غير قانوني اسلحہ کي برامد کے اہم اقدامات کئے ہيں-.............
/169