8 اگست 2011 - 17:47

رکن شورائے عالی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پورے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں 26 اگست 2011 ء جمعة الوداع کے موقع پر ''عالمی یوم القدس '' منائے جائے گا ۔

ابنا: مرکزی ترجمان کے مطابق عالم اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی اور صہیونی تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور مظلوم فلسطینی' لبنانی  دنیا بھر کے مستضعف مسلمانوں کے ساتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حسب سابق امسال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میںیہ دن انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر میں قدس سیمینارز، احتجاجی ریلیاں اور جلوس اور احتجاجی پراگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی القدس کمیٹی اسلام آباد راولپنڈی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ایک بڑی احتجاجی ریلی دن  2 بجے  میلوڈی چوک سے آبپارہ تک برآمد کی جائے گی جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران'  علمائے کرام، سیاسی شخصیات ،طلباء تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کریں گے۔
.............

 /169