ابنا: برطانيہ--امريکہ انٹيليجنس سيکورٹي کونسل کے اگزيکٹيو آفيسر پال اينگرام نے لندن ميں ايٹمي ترک اسلحہ کے سلسلے ميں مغربي ممالک کے اقدامات کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ مغرب نے اين پي ٹي کے تئيں اپنے فرائض پر عمل نہيں کيا اور اس نے جو کچھ انجام ديا ہے وہ عالمي تعلقات کي بنياد پر تھاـانہوں نے ايران کے ايٹمي پروگرام کے سلسلے ميں امريکہ اور يورپ کے موقف کے سلسلے ميں کہا کہ نيٹو اور اين پي ٹي کے رکن ممالک ايران کے سلسلے ميں مشترکہ موقف رکھتے ہيں اور ہميشہ ايران کو پابنديوں کي دھمکياں ديتے رہتے ہيں ـ برطانيہ--امريکہ انٹيليجنس سيکورٹي کونسل اب تک ايران کے سلسلے ميں بيس سے زائد رپورٹيں جاري کر چکي ہے جن ميں ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کي نگراني ميں ايٹمي توانائي کے حصول ميں ايران کي کاميابي کے پورے عمل کي تفصيلات بيان کي گئي ہيں۔ ...............
/169