ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق جنوبي شہر تعز کے عوام نے مظاہرے کرکے اعلان کيا کہ وہ کسي بھي صورت ميں اپني تحريک بند نہيں کريں گےـ مظاہرين نے فوج سے مطالبہ کيا کہ انقلاب کي حفاظت ميں مدد کرے اور مظاہرين پر حملے کرنا بند کرےـ يمن کے عوام نے ان مظاہروں ميں عبد اللہ صالح کي حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور امريکہ اور سعودي عرب کي مداخلت پسندانہ کارروائيوں کي مذمت کي ـ
دريں اثنا صدارتي گارڈ اور قبائلي افراد کے درميان جھڑ پ ميں ايک قبائلي مارا گياـ يمن ميں جنوري کے آخري ايام سے صالح کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور عوام صالح کي آمرانہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہيں ـ
.............
/169