ابنا: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے دورے کے دوران سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سعودی شاہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کو مزید فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزیر تجارت امین فہیم، سینئر وزیر صنعت پرویز الٰہی، خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی جائیں گے۔ .............
/169