اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مظلوم عوام نے ماہ رمضان کے پہلے جمعے کا افطار خلیفی-سعودی گولیوں اور آنسو گیس شیلوں سے کیا تا ہم انھوں نے ثابت کیا کہ وہ اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے اہداف کو حاصل کرکے رہیں گے اور کوئی چیز انہیں اپنے ہدف سے منحرف نہیں کرسکے گی۔کل (ہفتہ 6 اگست 2011) بحرین کے اسلامی اور عوامی انقلاب کا 174واں دن تھا اور بحرینی عوام اس دن انقلاب کے پہلے روز (14 فروری 2011) کی مانند آل خلیفہ حکمرانی کے خاتمے کے لئے پرعزم نظر آئے؛ وہ ایک انچ بھی پسپا نہیں ہوئے۔ انھوں نے کل جمعہ کے روز مظاہرے کئے، ریلیاں نکالیں اور اپنے اور خلیفی مطلق العنانیت کے خاتمے نیز سعودی جارحین کے فوری انخلاء کے حق میں نعرے لگائے۔جمعہ کے روز رات کے وقت بھی بحرین کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے عوام نے مظاہرے کئے اور خلیفی مطلق العنانیت کے خاتمے سمیت وسیع البنیاد اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ جمعیۃالوفاق الاسلامی کی دعوت پر ہزاروں افراد نے کرزکان کے علاقے میں مظاہرہ کیا اور خلیفی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ کرزکان کے علاوہ بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ اور الدیہ، ابو قوہ، کرباباد، رأس رمان، جزیرہ السترہ ، سماھیج، بنی جمرہ ، جد حفص، الکوره و البوری نامی قصبوں میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔ خلیفی فورسز نے سعودی جارحین کی مدد سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنے روایتی تشدد کا سہارا لیا اور کئی روزہ دار زخمی ہوئے۔ابنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے خلیفی اور سعودی جلاد امریکی ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110