5 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنے قوی اور مستحکم عزم و ارادے سے اپنے راستے میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کر لے گی۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ رات صوبہ قم کے صنعت و معدنیات اور تجارت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع میں کہا کہ اسلامی ایران کے دشمن مختلف طریقوں سے اسلامی انقلاب کی تیزی سے بڑھتی ہوئي حرکت کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہو گي۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بتیس برسوں کے دوران ملک کے اندر اور باہر سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور اپنے پورے وجود کے ساتھ انقلاب کا دفاع کیا ہے۔............

/169