ابنا: شیعہ سید منتظر مہدی کوہفتہ کی صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ٹاور کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سید منتظر مہدی رضوی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے آفس کے لئے آئے تھے ،واضح رہے کہ شہید منتظر مہدی رضوی بینک الحبیب کے اسسٹنٹ جنرل مینجر تھے ،شہید کے سراور سینے میں چار گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ،شہید کے جسد خاکی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ .............
/169