5 اگست 2011 - 21:25

آیت اللہ العظمی صافی گلپائکانی نے قحط سالی کے المئے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے قحط سالی کے متاثرین کو سہم امام (ع) سے مدد فراہم کرنا جائز ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی نے افریقہ کے اسلامی ملک صومالیہ کی خشک سالی اور شدید قحط سالی کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
شہر مقدس قم کے مرجع شیعہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
قال الله الحكيم: و يؤثرون علي انفسهم و لو كان بهم خصاصة - 
اور اپنی جانوں پر انہیں ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود اِنہیں شدید حاجت ہی ہو۔
(سورہ حشر آیت 9)۔

ذرائع ابلاغ پر صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی دکھائی دینے والی تصویریں اور مناظر ہر انسان کے دل کو دکھ اور صدمہ پہنچا رہے ہیں۔
اگر تمام مسلمانان عالم ـ خاص طور پر رمضان المبارک کے اس مہینے میں جس میں روزہ داروں کی ایک اہم ذمہ داری غرباء کی غذائی ضروریات پوری کرنا ہے ـ اپنے فرائض پر عملدرآمد کرتے امر مسلم یہ ہے کہ صومالیہ کے مسلمانوں کو اس قسم کی افسوسناک صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
آج تمام مسلمانوں کو اپنے دینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور معصوم بچوں کو قطعی موت سے نجات دلائیں۔
یہ بھی ہمارے لئے ایک کڑی آزمائش ہے۔ ایران کی مسلم ملت ـ جو ہمیشہ ان سخت حالات میں محتاجوں اور غریبوں کی ہمہ جہت مدد کرتی رہی ہے ـ ان سخت حالات میں بھی ایثار کریں اور حتی اپنے روزانہ اخراجات کو کم کرکے صومالیائی مسلمانوں کو حیات کا تحفہ دے اور ہمارے مولا حضرت بقيۃ اللہ الاعظم عَجَّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَهُ الشَّريف کے قلب مقدس کو خوشنود کرے۔
ایثارگر مؤمنین اپنے ذاتی تبرعات کے علاوہ سہم مبارکِ امام علیہ السلام کی ایک تہائی بھی صومالیائی مسلمانوں کی مدد کے لئے خرچ کرسکتے ہیں۔
خداوند متعال سے التجا کرتا ہوں کہ تمام روزہ داروں اور ایثارگروں پر بے انتہا رحمتیں نازل فرمائے اور اس عظیم آزمائش سے عہدہ برآ ہونے میں سرخروئی عطا فرمائے۔
چهارم رمضان المبارك 1432
 لطف الله صافی
۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ مرجع عاليقدر حضرت آيت اللہ العظمی صافي گلپايگاني نے صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے 50 لاکھ تومان کی مالی امداد روانہ کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Somalian Population Relgious Position:

Most Somalis are Muslims,[1] the majority belonging to the Sunni branch of Islam and the Shafi'i school of Islamic jurisprudence, although some are also adherents of the Shia Muslim denomination.[2] Sufism, the mystical dimension of Islam, is also well-established, with many local jama'a (zawiya) or congregations of the various tariiqa or Sufi orders.[3] The constitution of Somalia likewise defines Islam as the religion of the Somali Republic, and Islamic sharia as the basic source for national legislation.[4]
Eid celebrations at the Mosque of Islamic Solidarity in Mogadishu (2006).Islam entered the region very early on, as a group of persecuted Muslims had, at Prophet Muhammad's urging, sought refuge across the Red Sea in the Horn of Africa. Islam may thus have been introduced into Somalia well before the faith even took root in its place of origin.[5]
..........
1. "Middle East Policy Council – Muslim Populations Worldwide". Mepc.org. 2005-12-01. Archived from the original on 2006-12-14.
http://web.archive.org/web/20061214023655/http://www.mepc.org/workshops/popstat.asp. Retrieved 2010-06-27. 
2. Mohamed Diriye Abdullahi, Culture and Customs of Somalia, (Greenwood Press: 2001), p.1.
3. I. M. Lewis, Saints and Somalis: popular Islam in a clan-based society, (The Red Sea Press: 1998), p.8-9.
4. The Transitional Federal Charter of the Somali Republic, Article 8, p.6.
5. "A Country Study: Somalia from The Library of Congress". Lcweb2.loc.gov.
http://lcweb2.loc.gov/cgi-bin/query/r?frd/cstdy:@field(DOCID+so0014). Retrieved 2010-06-27.  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110