ابنا: سي پي ايم کے جنرل سکريٹري پرکاش کرات نے پيپلز ڈيموکريسي نامي پارٹي کے ہفتہ وار جريدے ميں اپنے مقالے ميں امريکہ کي ايماء پر ہندوستان اور ايران کے تعلقات ميں پيدا ہونےوالے مسائل پر تنقيد کي ہے -
پرکاش کرات نے اپنے مقالے ميں لکھا ہے کہ ہندوستان اپنے خام تيل کي کل درآمدات کا بارہ فيصد ايران سے خريدتا ہے جو روزانہ چار لاکھ بيرل ہے - پرکاش کرات نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے گذشتہ کئي مہينے سے ايران سے لئے گئے تيل کي قيمت ادا نہيں کي ہے اور ايران کي تيل کمپنيوں کا پانچ ارب ڈالر ہندوستان پر واجب الادا ہے اس لئے ممکن ہے کہ ايران اب ہندوستان کے لئے اپنے تيل کي فروخت روک دے -
پرکاش کرات نے اپنے اس مقالے ميں پچھلے چند ہفتوں کے دوران ايران اور ہندوستان کے تجارتي تعلقات ميں آنے والے نشيب و فراز کا حوالہ ديتے ہوئے لکھا ہے کہ ايران، سعودي عرب کے بعد ہندوستان کو خام تيل برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے-
...............
/169