ابنا: یہ جھڑپیں طرابلس کے مشرق میں واقع شہر زلتین میں پیش آئيں ہیں۔ ان جھڑپوں میں زیادہ تر ہلاک اور زخمی ہونےوالے انقلابی ہیں۔ یادرہے قذافی اور انقلابیوں نے اعلان کیا ہےکہ ماہ مبارک رمضان میں بھی جنگ جاری رہے گي۔ لیبیا میں سترہ فروری سے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔قذافی کے فوجیوں اور انقلابیوں کےدرمیان جھڑپوں میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکےہیں۔.............
/169