2 اگست 2011 - 19:30

کراچی…رمضان المبارک کے دوران بھی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ برقرار ہے اور سحروافطار میں بھی کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ابنا: شہروں میں کم از کم 12 اور دیہات میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شمال مشرقی بلوچستان ، اندرون سندھ اور خیبرپختون خوا کے تمام اضلاع میں رمضان المبارک کے دوران بھی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم از کم 12 گھنٹے اور دیہات میں 18 گھنٹے جا پہنچا ہے۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ خصوصی طور پر کم کیا گیا ہے۔ جہاں پہلے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تھی اب 18 گھنٹے کی جارہی ہے۔خیبرپختون خوا کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں 24 میں سے صرف 2 یا تین گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں کیسکو حکام کی جانب سیلوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کے دعووں کے باوجودسحری اورافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے صارفین کومشکلات کاسامناہے۔کوئٹہ میں سحری اورافطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ نواں کلی،ایئر پورٹ روڈ،ہدہ،بروری،سریاب روڈ،مری آباد،سیٹلائیٹ ٹاون،اوراس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ متعددعلاقوں میں بجلی کی وولٹیج کی کمی کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ادھر کراچی میں رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجود اب بھی بعض علاقے اضافی لوڈ شیڈنگ اور فنی خرابیوں کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کے تعطل کا شکار ہیں۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق آج شہر کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ صنعتی زون اور کم چوری والے رہائشی علاقوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے تیل اور گیس کی اضافی فراہمی کے بعد گزشتہ رات شہر میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا تھا۔اعلان کے مطابق رات دیڑھ بجے سے صبح 8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی جبکہ افطار کے اوقات میں شام 6 بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ جبکہ دن بھر کم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائیگی۔ جبکہ صنعتی زون اور کم چوری والے رہائشی علاقوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ کے ای ایس سی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجود شہر کے بعض علاقوں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہوئیں جن علاقوں میں نارتھ ناظم آباد،ملیر،قائد آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔ جبکہ شہر کے کئی علاقے بجلی کی فنی خرابیوں کا بھی شکار ہیں۔کہیں پی ایم ٹی کی خرابی،کیبل فالٹس ،اور کم زیادہ وولٹیج کی شکایات ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق فنی خرابیاں دور کرنے میں کے ای ایس سی کا عملہ مصروف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فالٹس کے باعث بجلی کے تعطل کو لوڈ شیڈ نگ میں شمار نہ کیا جائے۔  ...............

/169