1 اگست 2011 - 19:30

جنوبي لبنان ميں صہیوني ریاست کي نئي جارحيت کے بعد حزب اللہ نے خبردار کيا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے پوري طرح تيار ہے -

ابنا: بيروت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کيا ہے کہ جنوبي لبنان ميں صہیوني ریاست کي پير کے دن کي جارحيت، لبنان کي ارضي سالميت پر حملہ ہے اور حزب اللہ صہیوني ریاست کي ہر قسم کي جارحيت کے مقابلے ميں لبنان کي فوج کا ساتھ دينے کے لئے پوري طرح تيار ہے - صہیوني فوجيوں نے دوشنبے کو جنوبي لبنان ميں ايک فوجي چوکي پر حملہ کرديا جس ميں ايک لبناني فوجي زخمي ہوگيا- اس حملے کے بعد لبنان کي فوج کو پوري طرح چوکس رہنے کے احکامات جاري کرديئے گئے

حزب اللہ نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ فوج، عوام، يا حزب اللہ کسي پر بھي حملہ پورے لبنان پر حملہ ہے اور صہیوني ریاست کا تازہ حملہ اس کي جار حانہ ماہيت کا ثبوت ہے -
..............

/169