ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے سلسلے میں سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجےکے بغیرختم ہوگیا ہے۔ یورپی ممالک نے امریکہ کی حمایت سےشام کے صدر بشار اسد کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اجلاس طلب کیا تھا جو روس اور چین کی سخت مخالفت کے بعد کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا امریکہ کی حمایت سے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پرتگال نے شامی حکومت کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی لیکن روس اور چین نے اسے سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے ناکام بنادیا ہے۔ .............
/169