1 اگست 2011 - 19:30

امریکہ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن رہنما حکومت کی قرض لینے کی حد میں اضافہ کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن رہنما حکومت کی قرض لینے کی حد میں اضافہ کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوبامہ نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت اخراجات میں دس سال کے عرصے میں ایک ٹریلین ڈالر کی کمی کی جائے گی اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نومبر تک خسارے میں کمی کے بارے میں تجاویز پیش کرے گیدونوں جماعتوں کے اتفاقِ رائے کے بعد یہ معاہدہ اب پیر کو امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر ووٹنگ ہوگی۔ لیکن ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا زیادہ تر بوجھ امریکہ کے متوسط طبقہ پر پڑےگا۔
.............

/169