ابنا: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی اور کوئٹہ حالات پراحتجاج کیا اور واک آوٹ کردیا، وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ اسمبلی کی معمول کی کاروائی معطل کرکے کراچی اور کوئٹہ کے حالات پر بحث کرائی جائے گی ، بعد میں مسلم لیگ نون والے ان کو منا کر واپس لے آئے،ایوان میں کراچی کی صورتحال پر بحث شروع ہوئی تو مسلم لیگ نون کے رانا تنویرنے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہو تو ایک دن کے اندر بہتری آسکتی ہے، حیدرعباس رضوی48 گھنٹوں میں کراچی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی، لائق خان نے کہا کہبہترہوتا کہ رحمان ملک کی جگی کسی سیاسی ورکر کو کراچی بھیجا جاتا، آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے پارلے مانی کمیٹی بنائی جائے ، پیپلز پارٹی کے عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ ایم کیوایم حقیقی بھی کراچی کی حقیقت ہے، کراچی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ لوگ حقیقی کے مارے گئے، حقیقی کا نام لئے جانے پر ایم کیوایم ارکان نے اظہار احتجاج کیا، خواجہ سعد رفیق کراچی کا مسئلہ حل کرنے میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہونا ہوگا،، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود مہاجر ہیں ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم مہاجرین کا احترام نہ کریں،بعد میں اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔
...............
/169