ابنا: خبروں کے مطابق ليبيا کے انقلابيوں اور معمر قذافي کے حامي فوجيوں کے درميان بن غازي ميں جھڑپيں ہوئيں - يہ فوجي قذافي کے تين سو حاميوں کے جيل سے فرار ميں تعاون کے بعد ايک فوجي چھاؤني ميں چھپے تھے - انقلابي اس فوجي چھاؤني پر قبضہ کرنے اور اکتيس فوجيوں کو گرفتار کرنے ميں کامياب ہو گئے -
ليبيا کے انقلابيوں نے اسي طرح الجبل الغربي نامي علاقے ميں ايک گاؤں پر قبضہ کر ليا ہے اور اب وہ تيجي نامي علاقے کي سمت بڑھ رہے ہيں - انقلابوں نے اسي طرح الجبل الغربي کے بہت سے اہم علاقوں پر قبضہ کر ليا ہے - ليبيا ميں سترہ فروري سے جھڑپيں جاري ہيں اور اب تک ان جھڑپوں ميں ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہيں.
............
/169