30 جولائی 2011 - 19:30

کوئٹہ …کوئٹہ میں پچھلے دو روز میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

ابنا: پولیس نے زبردستی دوکانیں بند کرانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا.ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پرہونیوالی شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ،بروری ،ہزارہ ٹاون،مری آباد،جناح روڈ،شارع اقبال،لیاقت بازاراوردیگرعلاقوں میں بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کافی کم ہے ،شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں اورتجارتی مراکز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔پولیس نے زبردستی دُکانیں بند کرانے اورنقص امن پرچھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ایچ ڈی پی کے راہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری پرامن ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے بارہ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایچ ڈی پی کے دیگر کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے میزان چوک لیاقت بازار اور جنگشن چوک پر ٹائر جلائے اور مظاہرہ کیا گیا۔
............

/169