ابنا: ڈیموکریٹ رہنما ہیری ریڈ نے اپنے مجوزہ بل میں ری پبلکن پارٹی کے ترمیمات کو بھی شامل کرلیا ہے،امریکی سینیٹ میں پیش کیے جانے والے اس بل کی مخالفت میں59 اور حمایت میں41 ووٹ ڈالے گئے۔سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹ کے رہنما ہیری ریڈ نے کہا کہ بل کی منظوری کیلیے بہت ہی کم وقت رہ گیا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ری پبلکن پارٹی کے ساتھ مل کر کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ہیری ریڈ نے اس سے پہلے اپنے بل میں 2.7 کھرب ڈالر کے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن اب ری پبلیکن پارٹی کے رہنما مچ مِک کونل کے بیک اپ پلان کی تجاویز بھی اپنے بل میں شامل کر لی ہیں جن کے تحت قومی قرض کی حد تین مرحلوں میں بڑھائی جائے گی۔ ایوان نمائندگان اس اضافے کی منظوری محض ایک تہائی اکثریت سے دے سکے گی۔ ...............
/169