28 جولائی 2011 - 19:30

امريکي وزارت خارجہ نے اوباما انتظاميہ سے اسرائيل کے لئے لون گارنٹي پروگرام ختم کئے جانے کي درخواست کي ہے-

ابنا: واشنگٹن سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ امريکي وزارت خارجہ نے اپني ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ اسرائيل کي معيشت مستحکم ہوگئي ہے لہذا حکومت امريکہ کو رواں سال کے آخر تک اسرائيل کو ديئے جانے والے ضمانت شدہ قرضوں کي فراہمي کا سلسلہ بند کردينا چاہيے-
امريکہ سن دوہزار دو سے اسرائيل کي معاشي صورتحال کو بہتر بنانے اور اسے اقتصادي جمود سے نکالنے کے لئے سالانہ نو ارب ڈالر سے زيادہ ماليت کا ضمانت شدہ قرضہ فراہم کرتا ہے- امريکہ کي جانب سےضمانت شدہ قرضے کي فراہمي کي ايک شرط يہ ہے کہ اسرائيل اسے صيہوني بستيوں کي تعمير پر خرچ نہيں کريگا-
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ اسرائيل امريکہ کے فراہم کردہ ضمانت شدہ قرضوں کا ايک بڑا حصہ مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں صيہوني بستيوں کي تعمير پر خرچ کرتا چلا آرہا ہے-

.............

/169