28 جولائی 2011 - 19:30

تیونس ... تیونس کی عدالت نے سابق صدر زین العابدین بن علی کو ان کی غیر موجودگی میں کرپشن اور پراپرٹی فراڈ کے الزام میں مزید 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ابنا: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے سابق صدر زین العابدین کی بیٹی نسرین کو کرپشن اور اثاثوں کی منتقلی کے الزام میں 8 جبکہ ان کے شوہر شاکر المتیری کو بھی 16سال کی سزا سنائی ہے۔ تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کو اس سے پہلے دو مختلف کیسوں میں ان کی غیر موجودگی میں 50 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔23 سال تک اقتدار میں رہنے والے سابق صدر زین العابدین آج کل سعودی عرب میں مقیم ہیں۔  ........

/169