ابنا: پارلے منٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بندکمرے کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر رضاربانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس وزارت داخلہ سے بھیجے گئے 2 قانونی بل زیر غورآئے ، یہ بل انسداد دہشت گردی ایکٹ اور انسداد دہشت گردی اتھارٹی قانون سے متعلق ہیں، اجلاس میں وزارت دفاع کے سیکریٹری سمیت کوئی عہدے دار نہ آیا جس میں کمیٹی نے دونوں بلوں پر غور موخر کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے متعلق رحمان ملک کے بیان پر غور کیا تو سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ایسا کوئی بیان ان کے علم میں نہیں ہے۔ ........
/169